اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط پر ن لیگ کی حکومتی سطح پر خاموشی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور ججوں کے خط کو پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا/ فائل فوٹو
 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور ججوں کے خط کو پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط پر ن لیگ نے حکومتی سطح پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ میں چند سینئر رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا کہ پانچ سال تک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں ایک لفظ تک نہ بولنے والوں کے ضمیر اچانک کیوں جاگ گئے؟ 

 خواجہ سعد رفیق نے ججز کے خط کا حوالہ دیے  بغیر کہا سنا ہے اب ضمیر جاگ گئے ہیں، مبارک ہو، اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پیش نہ ہونے سے پہلے ججوں کے خط پر تبصرے کو نامناسب قرار دیا۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور ججوں کے خط کو پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔


مزید خبریں :