پنجاب کے مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری، اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب جاری کرنیکا حکم

ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور اصلاحات اولین ترجیح ہے، 32 فیلڈ اسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نواز/فوٹوفائل
ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور اصلاحات اولین ترجیح ہے، 32 فیلڈ اسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نواز/فوٹوفائل

 پنجاب کی وزیر  اعلیٰ مریم نواز  نے  فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہیلتھ ریفارمز پر اجلاس  کے دوران  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری  دے دی اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔ 

اجلاس کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور اصلاحات اولین ترجیح ہے، فیلڈ اسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات، ابتدائی طبی امداد اور زچہ و بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ اسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا،کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور  ویکسینیٹر کا اسٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :