کھیل
Time 28 مارچ ، 2024

پی سی بی کے بابر سے رابطے، دوبارہ کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات

شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کو خطرہ ہے__فوٹو: فائل
شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کو خطرہ ہے__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کو خطرہ  ہے، پی سی بی حکام نے  بابراعظم سے رابطہ کیا ہے اور بابر کو دوبارہ قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم نے آج کاکول میں ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرنا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ ایبٹ آباد کیمپ جوائن کرنے سے قبل بورڈ آفیشلز سابق کپتان سے ملاقات کریں گے اور کپتانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی  اپنے داماد کے حق میں بول پڑے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کسی کو ذمہ داری دی ہے تو اسے تھوڑا وقت بھی دیں، شاہین کو کپتان بنانے کا فیصلہ جو پہلے کیا تھا وہ غلط ہے یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔


مزید خبریں :