کاروبار
02 جنوری ، 2012

گیس لوڈ مینجمنٹ:ملتان میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لئے بند

ملتان…گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج سے ملتان میں سی۔ این۔ جی اسٹیشنز کو تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ملتان ریجن کے سی این جی اسٹیشنز سوموار ، منگل اور بدھ تک بند رہنے کے بعد جمعرات کی صبح صارفین کے لئے کھول دئیے جائیں گے تاہم اس ہفتے سی۔ این۔ جی کی قیمتوں میں اضافہ اور پنجاب کی ہفتہ وار 3 روز تک سی۔ این۔ جی کو بند رکھنے پر آل پاکستان سی۔ این۔ جی ایسویسی ایشن کی کال پر اتوار کے روز بھی ملتان ریجن کے تمام شہروں ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں سی این جی بند رہی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر ترس نہیں کھاتی اور پھر آئے روز ہڑتالوں نے انہیں تنگ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ہفتے صرف 3 روز کے لئے انہیں سی۔ این۔ جی میسر آئے گی۔

مزید خبریں :