28 مارچ ، 2024
امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔
بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار رکھی ہے، یہ حیثیت 6 ماہ کیلئے برقرار رکھی گئی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے، پاکستانی شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن سال 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی جبکہ آج پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے۔
بلوم برگ نے پاکستان کی نئی حکومت کے بارے میں کہا کہ پاکستان کو مستحکم حکومت میسر آئی ہے اور پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔