پاکستان
29 جنوری ، 2013

کامران فیصل کی موت:پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کا قبر کشائی کا مطالبہ

کامران فیصل کی موت:پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کا قبر کشائی کا مطالبہ

اسلام آباد…پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کی طرف سے اسلام آباد پولیس کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کامران فیصل کی قبر کشائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنسک سائنس ایجنسی چاہتی ہے کہ لاش کی قبر کشائی کر کے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، اس سلسلہ میں وفاقی حکام سے اجازت طلب کی گئی ہے کہ اس کے حکام کو وقوعہ کا دورہ کرنے دیا جائے تاکہ اہم شواہد حاصل کیے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کیلئے خاندان کی اجازت ضروری ہوتی ہے اور اس کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دینا ہوتی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فارنسک ایجنسی کی طرف سے ایسا مطالبہ کیا گیا، کامران فیصل کی لاش میاں چنوں میں دفن ہے اور خانیوال میں پولیس سے رابطہ کرنے کے بجائے اسلام آباد پولیس کو خط لکھا گیا ہے تاہم پولیس حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں اور آج اپنے جواب سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :