Time 29 مارچ ، 2024
پاکستان

کے پی حکومت کا مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

فیصلہ چیلنج کرنے کے حوالے سے رٹ پیٹیشن بھی تیار کردی گئی ہے جو دو دن بعد دائر کی جائےگی: آفتاب عالم/ فائل فوٹو
فیصلہ چیلنج کرنے کے حوالے سے رٹ پیٹیشن بھی تیار کردی گئی ہے جو دو دن بعد دائر کی جائےگی: آفتاب عالم/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کا حلف لینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے وکلا کے خصوصی پینل میں سلمان اکرم راجا، حامد خان اور فیصل صدیقی شامل ہیں، اس حوالے سے رٹ پیٹیشن بھی تیار کردی گئی ہے جو دو دن بعد دائر کی جائےگی۔ 

آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف نہیں لیا جائے گا، سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق آج صوبائی کابینہ کی مشاورت ہوگی، ہوسکتا ہے کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر بھی عدالت سے رجوع کیا جائے۔


مزید خبریں :