کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے سوئی سدرن کے 2 چوکیداروں کو اغوا کر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے تنگوانی ٹھل لنک روڈ سے سوئی سدرن کے دو چوکیداروں کو اغوا کر لیا۔

سوئی سدرن کے چوکیداروں کے اغوا کے خلاف گجرانی قبیلے کے افراد نے تنگوانی ٹھل روڈ پر احتجاج کیا ہے۔

 پولیس کے مطابق سوئی سدرن کے چوکیداروں کے اغوا کے بعد کندھ کوٹ کے کچے میں ڈاکوؤں کے پاس موجود مغویوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف کندھ کوٹ میں ہی پرائمری ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کا ملزم صدام نندوانی 10 دن بعد بھی پولیس اور رینجرز کے ہاتھ نہیں آسکا۔

یاد رہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے جان خطرے میں ڈال کر کچے کے اسکول میں پڑھانے والے اللہ رکھیو نندوانی کو 19 مارچ کو قتل کیا تھا۔

اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کے بعد سے کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :