30 مارچ ، 2024
کینیڈا کے ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی پر حراست میں لی جانے والی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا گیا۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق خاتون آج شام کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچیں گی، فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پی آئی اے ائیر ہوسٹس کو ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر زیرحراست رکھا گیا۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی، فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور میزبان تعینات نہیں کیا گیا، فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے جب کہ حنا ثانی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔