پاکستان

اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن موسمی خرابی کے باعث جزوی متاثر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد اور  پشاور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن ہفتے کو  موسم کی خرابی کی وجہ سے جزوی طور  پر متاثر ہوا ہے۔

موسم کی خرابی کے باعث 2  پروازوں کے رخ موڑےگئے جب کہ متعدد پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز 308 کو رخ موڑ کر لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

اسلام آباد سے شام 7  بجےکے لیے شیڈیول پرواز  پی کے 309 کی کراچی روانگی میں چار گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

اسی طرح دبئی پشاور کی پرواز  پی کے 184 موسم کی خرابی کی وجہ سے منزل  پر لینڈ نہ کرسکی اسے اسلام آباد اتارا گیا۔

موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ پشاور گیا اور  پرواز 183 کے طور پرکئی گھنٹے تاخیر سے دبئی روانہ ہوا۔

موسمی خرابی کی وجہ سے پرواز  ایس وی 726 کو اسلام آباد لینڈ کرنے میں نصف گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا۔ اسی طرح پرواز ای کے 716 بھی انتظار کے بعد لینڈ کرسکی۔

دوسری جانب  اسلام اباد سے نجی ائیرلائن کی ابوظبی کے لیے پرواز  نے فنی خرابی کے باعث 40 منٹ بعد واپس اسلام آباد ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ترجمان کے مطابق پرواز پی اے 230 نے اسلام آباد سے ابوظبی کے لیے ٹیک آف کیا تو ائیربس اے 321 طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ اے ٹی سی اسلام آباد کی ہدایت پر  پائلٹ نے روانگی کے 40 منٹ بعد واپس اسلام آباد باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ائیرلائن ترجمان کے مطابق طیارہ تبدیل کرکے مسافروں کو 5 گھنٹے بعد منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :