'قیادت کیلئے رضوان بہتر چوائس تھے'، بابر کو دوبارہ کپتان بنانے پر آفریدی حیران

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی دوبارہ تبدیلی پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار پلیئرز کے فیصلے پر حیران ہوں، اگر تبدیلی ضروری تھی تو قیادت کیلئے محمد رضوان بہتر چوائس تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تاہم اب فیصلہ ہوچکا ہے تو بابر اعظم کیلئے میری حمایت اور نیک خواہشات حاضر ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔

بابر اعظم شاہین آفریدی کی جگہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کاکپتان بنایا گیا تھا۔


مزید خبریں :