کھیل
Time 01 اپریل ، 2024

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا: ذرائع کا دعویٰ/ فائل فوٹو
شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا: ذرائع کا دعویٰ/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے شاہین کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، اس دوران پی سی بی چیئرمین شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے  جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔

مزید برآں  محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔


مزید خبریں :