Time 01 اپریل ، 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

خدشہ ہےفواد چوہدری کو کسی اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا جائےگا: فیصل چوہدری/ فائل فوٹو
خدشہ ہےفواد چوہدری کو کسی اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا جائےگا: فیصل چوہدری/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

فواد چوہدری کی ضمانت پر ان کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا کہ خدشہ ہےفواد چوہدری کو کسی اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا جائےگا، توقع ہے کہ عدالتیں غیرقانونی گرفتاری سےتحفظ دیں گی۔

واضح رہےکہ جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔


مزید خبریں :