02 اپریل ، 2024
پاکستان والی بال کے برازیلین کوچ نے قومی والی بال ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے پاکستان والی بال ٹیم کے کوچ ایسا رمیرس کی زیر نگرانی پاکستان نے ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔
ایشین گیمز میں شکست پر کوریا نے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان برازیلین کوچ کو ماہانہ 4 ہزار ڈالرز ادا کر رہا تھا جبکہ کورین حکومت نے انہیں 8 ہزار ڈالرز تنخواہ کے ساتھ اہلخانہ کے لیے پرکشش مراعات بھی آفر کی ہیں ۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری یعقوب کاکہنا ہے کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، کورین حکومت جیسا پیکج نہیں دے سکتے۔