02 اپریل ، 2024
لاہور میں ایک دن میں جرائم کی 375 وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک دن میں جرائم کی 375 وارداتیں ہوئیں جس میں ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے 18 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
ان وارداتوں میں 19شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں 13 گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔
لاہور میں رواں سال اب تک موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی تقریباً ساڑھے پانچ ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
2023 کے پہلے 3 ماہ میں موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی 6435 وارداتیں ہوئی تھیں۔