Time 02 اپریل ، 2024
پاکستان

کے پی میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا: کنور دلشاد

الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہاؤس مکمل نہیں ہے: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہاؤس مکمل نہیں ہے: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہےکہ  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا۔

سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل17،218 اور الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہاؤس مکمل نہیں ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ 30 نشستوں کو نظرانداز کرکے سینیٹ کا انتخاب کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جب تک صوبائی اسمبلی میں ان ارکان کا حلف نہیں ہوتا تب تک الیکشن کمیشن سینیٹ کاالیکشن مؤخر رکھے گا، تین صوبوں میں الیکٹورل کالج تو مکمل ہورہاہےلیکن کے پی میں الیکٹورل کالج کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا، ایوان بالافعال رہےگا، قانون سازی بھی کرسکتاہے، پریذائیڈنگ افسر میں سے کسی کوکچھ مدت کے لیے چیئرمین مقررکیا جاسکتاہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اس وقت تک انتخاب نہیں ہوسکتا جب تک سینیٹ کا الیکشن مکمل نہیں ہوجاتا۔

مزید خبریں :