جرائم
Time 03 اپریل ، 2024

مٹیاری میں ڈاکو گاڑی شوروم کے مالک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

شوروم مالک رقم بینک میں جمع کروانے جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے مین روڈ پر لوٹ لیا/ فائل فوٹو
شوروم مالک رقم بینک میں جمع کروانے جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے مین روڈ پر لوٹ لیا/ فائل فوٹو

مٹیاری میں ڈاکو گاڑیوں کے شوروم مالک سے دن دیہاڑے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوروم مالک بینک میں رقم جمع کروانے جا رہا تھا کہ ڈاکو نے اسے مین روڈ پر روک کر لوٹ لیا۔

 پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاڑیوں کے شوروم مالک سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کی اس واردات پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :