Time 03 اپریل ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'آپ کو دیکھ کر سانس نہیں لیا جارہا'، ماہرہ خان سے مداح کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان سے ان کے ایک جذباتی مداح کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جس میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور ان سے ملنے سیکڑوں مداح پہنچے، اداکارہ نے بھی مداحوں کے ساتھ وقت گزارا اور سیلفیاں اور ویڈیوز بنوائیں۔

اسی دوران عوام کے سمندر میں موجود شبیر نامی مداح نے ماہرہ کا ہاتھ تھام لیا اور وہ کسی قیمت ہاتھ چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔

مداح نے ماہرہ سے کہا کہ میں آپ کا سب سے بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے مل رہا ہوں۔

اس لڑکے نے اداکارہ کو یہ بھی کہا کہ میں آپ کو ایسے دیکھ کر سانس نہیں لے پارہا، ساتھ ہی اس نے کہا کہ میں آپ کا شبیر ہوں اور آپ میری ماہرہ۔

نوجوان مداح کے جذباتی ہونے پر ماہرہ نے اسے گلے لگایا اور وہاں کھڑے لوگوں کو اسے پینے کے لیے پانی دینے کا بھی کہا۔

مزید خبریں :