جرائم
Time 03 اپریل ، 2024

اعتکاف میں بیٹھے نوجوان کی 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی گئی ہے— فوٹو:فائل
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی گئی ہے— فوٹو:فائل

کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا۔

متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی ہے۔ 

دوسری جانب والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایاگیاکہ مسجد کےقاری  نے فون کرکےآنےکاکہا اور جب پہنچاتو بچے نےبتایاکہ ملزم نے واش روم میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔