جرائم
Time 03 اپریل ، 2024

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہوگئی— فوٹو:فائل
کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہوگئی— فوٹو:فائل

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں فائرنگ کے واقعات نیوکراچی پاور ہاؤس اور  نارتھ کراچی انڈا موڑ پر پیش آئے۔

نیوکراچی میں فائرنگ سے شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  کاٹھیا واڑ  محلے میں ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ملزمان نے مزاحمت پر شہری کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو عوام نے پیچھا کیا جس پر ملزمان نے تعاقب کرنے والوں پر فائرنگ کی جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ضعیف العمر شخص جاں بحق جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 70 سالہ شجاعت کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ رمضان المبارک میں اب تک ڈکیتوں کے ہاتھوں 13 افراد مارے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :