29 جنوری ، 2013
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ اور قاسم ضیاء کل ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے ملائشیا روانہ ہوں گے،جہاں پاک بھارت سیریز پر بھی بات جیت ہو گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آصف باجوہ نے کہا کہ وہ کوالالمپور میں بھارتی ہم منصب سیکریٹری نریندربٹرا سے بھی ملاقات کریں گے،جس میں پاک بھارت ہاکی سیریز کو حتمی شکل دی جا ئے گی،ان کی کوشش ہے کہ پہلے مرحلے میں بھارتی ٹیم پاکستان آئے۔ حالات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے امید ہے کہ پاک بھارت ہاکی سیریز کے لیئے حالات خوشگوار ہوں گے۔