04 اپریل ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے بعد 68 ہزار 229 تک جا پہنچا جبکہ کاروبار کا اختتام 660 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 68 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے کم ہوکر 279.77 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔