جرائم
Time 04 اپریل ، 2024

اعتکاف میں بیٹھے بچے سے مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا تھا__فوٹو: فائل
اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا تھا__فوٹو: فائل

پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سنانواں میں پیش آنے والے واقعہ کا ملزم ملتان میں رشتےداروں کےگھر چھپا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :