04 اپریل ، 2024
تربوز خریدنا اکثر مشکل محسوس ہوتا ہے کیونکہ یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوتا کہ پھل اندر سے میٹھا نکلے گا یا نہیں۔
آپ محض دیکھ کر میٹھے تربوزکا انتخاب نہیں کر سکتے اور گھر جا کر پھیکے پھل کا ذائقہ بہت تلخ محسوس ہوتا ہے۔
تو رسیلے اور مزیدار پھل کو منتخب کرنے کا راز کیا ہے؟
ویسے تو پھل کی شناخت کے مختلف طریقے ہیں مگر مگر 2 چیزیں مشترک ہیں۔
ایک جو پھل مختصر ہونے کے باوجود زیادہ وزنی محسوس ہوگا، اس کے میٹھے ہونے کا امکان زیادہ ہوگا کیونکہ وزنی ہونے سے عندیہ ملتا ہے کہ پھل میں زیادہ رس، زیادہ مٹھاس اور زیادہ ذائقہ موجود ہے۔
دوسری چیز یہ ہے کہ ہر چیز متوازن ہو یعنی پھل سے جو خوشبو آرہی ہو وہ بہت زیادہ نہ ہو، اس کی جلد مستحکم ہو مگر بہت زیادہ مستحکم نہ ہو۔
تو میٹھے تربوز کی شناخت کیسے کریں؟ اس کے چند طریقے درج ذیل ہیں۔
جی ہاں زیادہ چمکدار چھلکے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پھل ابھی تک پکا نہیں۔
ایک اچھے تربوز میں پیلے رنگ کا دھبہ یا نشان موجود ہوتا ہے، یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں تربوز زمین کی سطح پر رکھا ہوتا ہے۔
اگر پھل پر کوئی نشان نہیں یا اس کی رنگت سفید ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پھل ذائقے دار نہیں۔
پکے ہوئے تربوز کو اوپر سے تھپتھپانے پر ایسا لگتا ہے جیسے کسی کھوکھلی چیز کو تھپتھپایا ہے۔
اس کے مقابلے میں اگر پھل پر دستک دینے سے ٹھوس چیز کو تھپتھپانے جیسی آواز آئے تو یہ پھل کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔
بیضوی کی جگہ گول تربوز زیادہ مزیدار ہوتے ہیں، تو چھوٹے مگر گول شکل کے تربوز کو ترجیح دیں۔