جرائم
Time 05 اپریل ، 2024

ایف آئی اے نے ملتان سے 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ملتان ائیر پورٹ پر مسافر کے پاس سے 16 کلو سونا برآمد ہوا—فوٹو: فائل
ملتان ائیر پورٹ پر مسافر کے پاس سے 16 کلو سونا برآمد ہوا—فوٹو: فائل

ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان سے 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملتان ائیر پورٹ پر مسافر کے پاس سے 16 کلو سونا برآمد ہوا، مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز سے دبئی جارہا تھا۔

ترجمان ایف آئی نے بتایا کہ ملزم کو مزید تحقیقات کےلیے تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :