Time 06 اپریل ، 2024
پاکستان

گورنر پنجاب نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کرلیا

انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے استعفیٰ دیا: بلیغ الرحمان۔ فوٹو فائل
 انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے استعفیٰ دیا: بلیغ الرحمان۔ فوٹو فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق مائیکل اے تھامسن کی جگہ آمنہ عمران کو قائم قام پرنسپل ایچی سن کالج تعینات کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ گورنر پنجاب نے فیس معافی پالیسی کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے مطابق طالبعلم 3 سال تک کسی دوسرے شہر منتقل ہوتا ہے تو اس کی 50 فیصد تک فیس معافی ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے اسٹاف کو خط کے ذریعے اپنے استعفے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس اور نظم و نسق کو خراب کیا،کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

مائیکل اے تھامسن نے خط میں مزید کہا کہ اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل اے تھامسن 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے جس کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے، انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

مزید خبریں :