پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

یونان کشتی حادثےکا مرکزی ملزم سرگودھا سے گرفتار

یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا— فوٹو: فائل
یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا— فوٹو: فائل

پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسر کو علاقہ پھلروان سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتاریاسریونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹورکر انہیں کشتی میں سوارکرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا جس میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 12 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے تھے۔