Time 07 اپریل ، 2024
دنیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں موجود فوجیوں کی تعداد میں کمی کر دی

جنوبی غزہ میں ایک بریگیڈ کو چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے: اسرائیلی افواج— فوٹو:فائل
جنوبی غزہ میں ایک بریگیڈ کو چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے: اسرائیلی افواج— فوٹو:فائل

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے جنوبی حصے میں موجود فوجیوں کی تعداد میں کمی کر دی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک بریگیڈ کو چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

اب اسرائیلی فوج کا نہال بریگیڈ جنوبی غزہ میں موجود رہے گا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ سے فوجیوں کو نکالنے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ایک اسرائیلی بریگیڈ میں عموماً چند ہزار فوجی ہوتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نکالنے کے بعد رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی عزائم بھی ابھی واضح نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی غزہ میں 4 ماہ سے موجود ہے اور خان یونس کے مقام پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ بنیادی شہری انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

مزید خبریں :