جرائم
Time 07 اپریل ، 2024

کراچی میں ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 شہری جان سے گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ماہ رمضان کے دوران بھی شہری ڈاکوؤں سے  محفوظ نہ رہ سکے، مقدس مہینے میں بھی عوام بڑی تعداد میں موبائل، موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

اعداد و شمار  کے مطابق شہرمیں ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 6780 وارداتیں ہوئیں، 20 گاڑیاں چھینی اور 130 سے زائد چوری کی گئیں۔

کراچی میں ماہ رمضان کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 شہری جاں بحق ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 830 موٹرسائیکلیں چھینی اور 4200 چوری کی گئیں جبکہ ایک ماہ میں موبائل چھیننے کی 1600 کے قریب وارداتیں ہوئیں۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ ہفتے پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک اور 32 زخمی ہوئےجبکہ 42ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتوں سے 43 اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے چھینی اور چوری کی گئیں 60 موٹر سائیکلیں اور 4 گاڑیاں بھی برآمد ہوئيں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں چھاپوں کے دوران مجموعی طورپر 977 ملزم گرفتار ہوئے۔

مزید خبریں :