Time 08 اپریل ، 2024
جرائم

گاؤں شیر علی کھوسو میں پولیس کی کارروائی، 10 سال قبل اغوا کی گئی خاتون بازیاب

اپنے بیان میں متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ وہ شادی شدہ تھی ، اغواکاروں نے اسے یہاں لا کرفروخت کردیا__فوٹو: فائل
اپنے بیان میں متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ وہ شادی شدہ تھی ، اغواکاروں نے اسے یہاں لا کرفروخت کردیا__فوٹو: فائل

قاضی احمد کے قریب گاؤں شیر علی کھوسو میں پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 10 سال قبل پنجاب سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاضی احمدکے رہائشی کریم کھوسو نے اغواکاروں سےخاتون کو خریدا اور شادی کر لی۔

دوسری جانب ملزم کریم کھوسو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ شادی شدہ تھی، اسے اغواکاروں نے اسے یہاں لا کرفروخت کردیا۔

بازیاب خاتون 10 سال میں 3 بچوں کی ماں بن گئی، خاتون اور بچوں کوآج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔


مزید خبریں :