Time 08 اپریل ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔ فوٹو فائل
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے آغاز میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز  سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزارپوائنٹس کی حد پارکرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

معاشی تجزیہ کاروں کی رائے

پاک- کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کے مطابق معاشی امور میں آنے والا استحکام، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کی امیدیں اور پی آئی اے کی نجکاری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

ایلفا بیٹا کور کے سی ای او خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے حکومتی مالیات بہتر ہوئی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کو بھی اعتماد ملا ہے۔


مزید خبریں :