شاہد خاقان نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے: سابق وزیراعظم/ فائل فوٹو
آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے: سابق وزیراعظم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیےکوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات  فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :