Time 08 اپریل ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکل ہونے والے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔

کور کمیٹی تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیر آئینی ہے۔ وفاق کی اکائی خیبرپختونخوا کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا تعصب  ومنافرت پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروائی ہے جب کہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کیا ہے۔


مزید خبریں :