Geo News
Geo News

پاکستان
30 جنوری ، 2013

سیاسی ومذہبی جماعتوں کااجلاس، صوبائی حکومت کی بحالی کی مخالفت کا فیصلہ

سیاسی ومذہبی جماعتوں کااجلاس، صوبائی حکومت کی بحالی کی مخالفت کا فیصلہ

کوئٹہ… مختلف سیاسی،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے بلوچستان میں سابق صوبائی حکومت کی بحالی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اُن کا مطالبہ ہے کہ سابق صوبائی وزراء کا احتساب کیاجائے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت وصول کی جائے،یہ فیصلہ اور مطالبہ کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف سیاسی،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کیرہنماوں کے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، تحریک انصاف اور جمعیت علمائے پاکستان کیرہنماوں نے شرکت کی، اجلاس میں بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت اور بدامنی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی، جبکہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کی سابق حکومت کی بحالی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ان کا مطالبہ تھا کہ سابق صوبائی وزراء کا احتساب کیاجائے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت وصول کی جائے، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں انتخابات ملتوی کرانے کی ہر سازش کو ناکام بنایاجائے گا،اجلاس میں یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ کراچی میں ووٹر لسٹیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوج کی نگرانی میں مرتب کی جائیں اور نگران حکومت کی تشکیل کے حوالے سے حکومت سے باہر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔

مزید خبریں :