پاکستان
Time 09 اپریل ، 2024

پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے

چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی: ماہرین/ فائل فوٹو
چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی: ماہرین/ فائل فوٹو

پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی جب کہ  شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے پیش نظر سعودی عرب  میں اب عیدالفطر کل بروز بدھ  ہو گی۔

مزید برآں  متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی جب کہ برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روزعید کا امکان بڑھ گیاہے۔


مزید خبریں :