Geo News
Geo News

پاکستان
30 جنوری ، 2013

انتخابی فہرستوں کی تصدیق ،کراچی تین زونز میں تقسیم

انتخابی فہرستوں کی تصدیق ،کراچی تین زونز میں تقسیم

کراچی…انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لئے کراچی کو تین زونز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں نیوٹرل، حساس، اور حساس ترین مقامات کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔دوسری طرف سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری دفاع کے درمیان حساس ترین علاقوں میں فوج کی سیکورٹی بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ کراچی کے تینوں زونز کے لئے سیکورٹی کے الگ الگ انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :