کھیل
Time 12 اپریل ، 2024

اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانگی

لاہور: اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے رمضان اور عید کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہوئے بتایا کہ میں جنوبی افریقا میں 5 ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں نے 2 ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں، میرے گھٹنے کی انجری تھی جس کی میں نے سرجری کرائی اور اب میرا ری ہیب مکمل ہوچکا ہے اور میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں، سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی۔

مزید خبریں :