Time 12 اپریل ، 2024
دنیا

ایرانی حملے کا خطرہ: امریکا نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی

امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے—فوٹو: فائل
امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے—فوٹو: فائل

ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود  اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلے ایک سے دو روز میں جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔ 

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے خدشے کے باعث امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت  مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم)، تل ابیب اور بیئر السبع تک محدود کر دی ہے۔ 

روس نے بھی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ اور  بالخصوص اسرائیل، لبنان اور  فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ  برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایرانی ہم منصب پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ ایران گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔


مزید خبریں :