دنیا
Time 14 اپریل ، 2024

ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد کئی ممالک نے اپنی پروازوں کا رخ موڑ دیا

کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا جبکہ سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی سروس معطل کردی/ فائل فوٹو
کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا جبکہ سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی سروس معطل کردی/ فائل فوٹو

ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد کئی ممالک نے اپنی پروازوں کا رخ موڑ دیا۔

 کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا جبکہ سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی سروس معطل کردی۔

ادھر امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائن نے نیو یارک سے تل ابیب کے لیے متعدد فلائٹس منسوخ کردیں۔

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بعد کراچی کیلئے ترکش ائیر کی پرواز درمیان راستے سے واپس چلی گئی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں نے طویل ترین روٹ اختیار کیا۔


مزید خبریں :