Time 14 اپریل ، 2024
دنیا

ایران کے داغےگئے 99 فیصد ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کردیاگیا: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

ایران نے300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداداسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی: اسرائیلی وزیر دفاع__فوٹو: اے پی پی
ایران نے300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداداسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی: اسرائیلی وزیر دفاع__فوٹو: اے پی پی

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے داغےگئے 99 فیصد ڈرون اور میزائلوں کو  تباہ کردیاگیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے 300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداد اسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر  ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


مزید خبریں :