Time 14 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار جاری

کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی— فوٹو: اے پی پی
کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی— فوٹو: اے پی پی

کراچی میں دن بھر بارش اوربوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا  جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ناظم آباد میں  21، گلشن حدید میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس فیصل پر 17 جبکہ مسرور بیس اور کیماڑی کے علاقوں میں 16 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی اور سعدی ٹاؤن میں 15 جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی 14 جبکہ اولڈ ائیر پورٹ پر  12  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں آج سب سے کم بارش جناح ٹرمینل پر  1.2  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں  بارش سے آخری چھٹی کا مزہ دوبالا  ہوگیا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کافی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا جس سے تیز بارش متوقع ہے۔ 

مزید خبریں :