Geo News
Geo News

کاروبار
30 جنوری ، 2013

ٹیکس میں اضافے اور گیسکی معطلی: یوریا کی قیمت میں اضافہ

 ٹیکس میں اضافے اور گیسکی معطلی: یوریا کی قیمت میں اضافہ

کراچی …کھاد کی صنعت پر ٹیکس میں اضافے اور گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث گزشتہ سال ملک میں یوریا کی اوسط قیمت میں 22 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق سال 2012 میں یوریا کھاد کے 50 کلو بیگ کی اوسط قیمت 1 ہزار 740 روپے رہی جو سال 2011 سے 22 فی صد زیادہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سال 2012 کے دوران ملک میں 52 لاکھ ٹن یوریا فروخت ہوئی جو گزشتہ سال سے 12 فی صد کم ہے۔ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر صنعت پر گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج لگنے، بجلی کی قیمت سمیت کاروباری لاگت میں اضافے اور صنعت کو گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث کھاد کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :