کھیل
Time 16 اپریل ، 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن پیر کو شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ تھا لیکن جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو بھی آرام کیا، بلیک کیپس کی ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل میں میٹنگ کی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا جس کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :