16 اپریل ، 2024
پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی برطانیہ میں ماہر ڈاکٹر سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے اپنی کہنی کی تکلیف کا معائنہ بھی کروالیا۔
احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کی آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ تھی۔
سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر ایڈم واٹس نے احسان اللہ کی انجری کا مکمل معائنہ کرلیا۔
برطانوی ڈاکٹر اگلے ایک دو روز میں اپنی جامع رپورٹ پیش کریں گے۔احسان اللہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے بھی گزرنا پڑ سکتا ہے۔