17 اپریل ، 2024
پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی زور و شور سے جاری ہےتاہم اس دوران کسان اور زمیندار باردانہ کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ سرکاری باردانہ کا حصول مشکل ہوگیا ہے، کسان اونے پونے داموں میں گندم مقامی بیوپاریوں اور منڈیوں میں فروخت کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ باردانہ کی تقسیم شروع نہیں ہوئی ہے توپٹواری کیسےتقسیم کررہے ہیں؟ باردانہ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، پڑھے لکھےلوگوں نےاس سےفائدہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے باردانہ کتنا ہونا چاہیے، گندم کی امدادی قیمت 3900 روپےہےجوپنجاب میں سب سےزیادہ ہے، سپورٹ پرائس 3900 روپے ہی رکھ سکتےہیں ورنہ مسائل پیداہونگے۔