Time 17 اپریل ، 2024
پاکستان

وزیر داخلہ کا بجلی بلوں کی اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کاحکم

ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں: محسن نقوی/ فائل فوٹو
ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں: محسن نقوی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی بلوں میں اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنےکا حکم دیا۔

انہوں نے ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بجلی چوری پرقابو پانے کیلئے بلوچستان،خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :