دنیا
Time 18 اپریل ، 2024

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا

مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے/ فائل فوٹو
مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے/ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ دنوں طوفانی بارش کے باعث دبئی سمیت دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جب کہ دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زاید پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے۔

مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔

ادھر شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خورو نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے، شارجہ اورعجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دبئی سمیت دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام نے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حکومت امارات کی جانب سے ’مصنوعی بارش‘ کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

مزید خبریں :