Time 18 اپریل ، 2024
کھیل

اوپننگ کا فیصلہ نہیں ہوا، بابر کو بھی آرام دیا جاسکتا ہے: ہیڈ کوچ اظہر محمود

ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، بارش کے باعث دو اسپنرز کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں: ہیڈکوچ/ فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، بارش کے باعث دو اسپنرز کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں: ہیڈکوچ/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں کپتان بابر اعظم کو بھی آرام دیا جاسکتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ روٹیشن پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون بنائی جائے گی کیوں کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ بابر اعظم یا کوئی کھلاڑی آرام نہیں کرسکتا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کوبی یا سی ٹیم نہیں کہوں گا، چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتے لیکن پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کرسکتے، بولنگ بیٹنگ کے پلان پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے جب کہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ نیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، بارش کے باعث دو اسپنرز کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔

اظہر محمود کا کہنا تھاکہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ فخر، رضوان، بابر صائم ایوب میں سے کون اوپن کرےگا؟ شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں، سنا ہے وہ پہلا میچ نہیں کھیلیں گے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :