Geo News
Geo News

کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل اعظم خان دائیں گھٹنےکی تکلیف میں مبتلا

اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرہوگا: پی سی بی__فوٹو: انسٹاگرام/اعظم خان
اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرہوگا: پی سی بی__فوٹو: انسٹاگرام/اعظم خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنےکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

آج راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے لیکن اس سے قبل اعظم خان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اعظم خان کو کلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی، بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

پاکستان بورڈ کے مطابق اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرہوگا۔