31 جنوری ، 2013
ملتان… ملتان کے گھنٹہ چوک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک کو ٹریفک کے لیے بلاک کرکے میپکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دوپہر ایک بجے سے ان کے علاقے اندروں لوہاری گیٹ میں بجلی بند ہے۔ بارہاں مرتبہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ دوسری جانب میپکو حکام کا کہنا تھا کہ اندرون لوہاری گیٹ میں بجلی چوری کے واقعات بہت زیادہ ہورہے تھے۔ اور نہ ہی شہری بجلی جمع کروارہے تھے جس پر اس علاقے کی بجلی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ رات گئے مظاہرین اور میپکو حکام کے مذاکرات کے علاقے کی بجلی بحال کردی گء اور مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔